Mya apnya Sinya mya hal rha ho Urdu Poetry 



میں اپنے سینے میں جل رہا ہوں، 

میں اپنی آنکھوں میں بجھ رہا ہوں....

جون ایلیاء. 

TUM SYA AB TO JA CHUKA HO

تم سے بھی اب تو جا چُکا ہوں میں

دُور ہا دُور آ چُکا ہوں میں


اس گمانِ گماں کے عالم میں

آخرش کیا بُھلا چُکا ہوں میں


اب ببر شیر اشتہا ہے میری

شاعروں کو تو کھا چُکا ہوں میں


میں ہوں معمار پر یہ بتلا دوں

شہر کے شہر ڈھا چُکا ہوں میں


حال ہے اک عجب فراغت کا

اپنا ہر غم منا چُکا ہوں میں


لوگ کہتے ہیں میں نے جوگ لیا

اور دھونی رَما چُکا ہوں میں


نہیں اِملا دُرست غالب کا

شیفتہ کو بتا چُکا ہوں میں


جون ایلیاء🖤