Mujh ko khud sya Juda na honya do by joun Alia with video

 

مُجھ کو خود سے جُدا نہ ہونے دو

بات یہ ہے میں اپنے بس کا نہیں

جون ایلیاء


 روح نے عشق کا فریب دیا 

جسم کا جسم کی عداوت میں  


اب فقط عادتوں کی ورزش ہے 

روح شامل نہیں شکایت میں  


عشق کو درمیاں نہ لاؤ کہ میں 

چیختا ہوں بدن کی عسرت میں  


یہ کچھ آسان تو نہیں ہے کہ ہم 

روٹھتے اب بھی ہیں مروت میں  


وہ جو تعمیر ہونے والی تھی 

لگا گئی آگ اس عمارت میں  


میرے کمرے کا کیا بیاں کہ یہاں 

خون تھوکا گیا شرارت میں  


وہ خلا ہے کہ سوچتا ہوں میں 

اس سے کیا گفتگو ہو خلوت میں  


زندگی کس طرح بسر ہو گی 

دل نہیں لگ رہا محبت میں  

مرشد جون ایلیاء


 تو جو ہے جان، تو جو ہے جاناں،

تو ہمیں آج تک ۔۔۔ ملا ہی نہیں!!

جون💔


 گزر جائیں گے اک دن ہم بھی

تم بھی تو حد سے گزر گئے ہو

جون ایلیاء


 تم ہو جاناں شباب و حسن کی آگ

آگ کی طرح اپنی آنچ میں گم

پھر مرے بازوؤں پہ جھک آئیں

لو مجھے اب جلا ہی ڈالو تم

مرشد جون ایلیا✨


 اس سے کہیو کہ دل کی گلیوں میں 

رات دن تیری انتطاری ہے ​💔 

🔥#جون_ایلیا🔥


 ہم نہ جیتے ہیں اور نہ مرتے ہیں،😥

درد بھیجو نہ تم دوا بھیجو،😩😭

#جون_ایلیاء_______💔


 آ گئی درمیان روح کی بات

ذکر تھا جسم کی ضرورت کا

جون ایلیاء


 آپ تھے جس کے چارہ گر وہ جواں..!

سخت بیمار ہے دُعا کیجے..!

؎ جونؔ ایلیا 🖤


 حال یہ ہے کہ اپنی حالت پر 🖤

غور کرنے سے بچ رہا ہوں میں 💥

مرشد جون ایلیاء


 دیکھو!!

تمہارے ہجر نے میرے دن, میری راتیں اور میری عیدیں بھی تباہ کر کے رکھ دی ہیں. مجھے آج تم سے کوئی شکایت یا شکوہ نہیں کرنا ہمارا کیا ہم کون ہیں اور ہماری عیدیں بھی کیا ہیں ہمیں تو دکھ کہنا ہے اور دکھ ہی سہنا ہے. تمہیں تمہاری عید مبارک ہمیں تمہارا ہجر مبارک !!!!

عید کے دن میں نے سوچا تھا بہل جائے گا دل

عید کے دن میری دولت بے گماں گم ہو گئی !!!

سید جون ایلیاء


 شرم ، دہشت ، جھجھک ، پریشانی 

ناز سے کام کیوں نہیں لیتی ؟ 


آپ ، وہ ، جی ، مگر ' یہ سب کیا ہے 

تم میرا نام کیوں نہیں لیتی

جون ایلیا


 تم پہ مرنے سے پہلے 

ہم کیسی حادثہ پہ مرتے 

جون ایلیا


 یہاں تو جازبیت بھی ہے دولت ہی کی پروردہ

یہ لڑکی فاقہ کش ہوتی تو بدصورت نظر آتی.!

جون ایلیاء 💔


 اب فقط یاد رہ گئی ہے تری

اب فقط تیری یاد بھی کب تک؟

سید جون ایلیاء 


 مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھ 

مجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا 

#جون_ایلیا💔


 آپ کو کون تم پکارے گا؟

آپ کس کو کہا کریں گی آپ؟

جون💔


 وقت ہے وہ ناٹک جس میں

سب کو ڈرا کر ڈرنا ہے

جون ایلیاء


 ھماری روحیں اس بات کا ماتم کرتی رہیں گی کہ تم اپنے زندہ ہونے کا ثبوت ہی نہ دے سکے...... 

جون ایلیاء


وقت ہے اور کوئی کام نہیں... 

بس مزہ لے رہا ہوں فرصت کا__

  ―جون ایلیاء


 دل نے وحشت گلی گلی کر لی

اب گلہ کیا، بہت خوشی کر لی💔

🔥سید جون ايليا🔥


 کم سے کم تجھ گلی میں جاناں

دُھوم تو ہم مچائے جائیں گے 🙂🖤

جون 🥀


 تو کیا تم تھیں مرا سرمایہء جاں؟

تو کیا میں نے تمہیں پر جان دی تھی؟

(جون ایلیا)


ہم آہنگی نہیں دنیا سے تیری

تجھے اس پر ندامت ہے؟ نہیں تو 

جون ایلیا


مری جاں! اے مری جاں! تو مجھے بھی

ہر اک سے مت ملا، ہر اک سے مت مل ♥️

جون ایلیا


 جب وہ ناز آفریں نظر آیا

سارا گھر احمریں نظر آیا

جون ایلیا 


 بولتے کیوں نہیں میرے حق میں

آبلے پڑ گئے زبان میں کیا ؟ 😔

     جون ایلیا


مجھے شکوہ نہیں بس پوچھنا ہے

یہ تم ہنستی ہو، اپنی ہی ہنسی کیا

جون ایلیا


سامنے ہوتا ہے لیکن مجھے رد کرتا ہے...!

بعض اوقات تو آئینہ بھی حد کرتا ہے...!!


#جون ایلیاء